پاکستان کے انفراسٹرکچر میں چین کی 62 ارب ڈالرز کی سرمایا کاری، امریکی امداد روکنے سے پاکستان پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پاکستان ہی اس جنگ کے خاتمہ میں موثرکردار ادا کر سکتا ہے، رچرڈ جی اولسن

واشنگٹن ۔ 05جنوری (اے پی پی) دفاع اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے انفراسٹرکچر میں چین کی 62 ارب ڈالرز کی سرمایا کاری کی وجہ سے امریکی امداد روکنے سے پاکستان پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ اثرات جلد اور مستقبل قریب میں ظاہر ہوںگے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں …

واشنگٹن ۔ 05جنوری (اے پی پی) دفاع اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے انفراسٹرکچر میں چین کی 62 ارب ڈالرز کی سرمایا کاری کی وجہ سے امریکی امداد روکنے سے پاکستان پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔یہ اثرات جلد اور مستقبل قریب میں ظاہر ہوںگے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں اتحادی ممالک کے مابین تعلقات انحطاط پذیری کا عمل تیز ہوجائے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں پاکستانی سکالر معید یوسف کے حوالہ سے بتایا کہ امریکی اقدام کے رد عمل میں پاکستان کی طرف سےاب امریکی خواہش پر مزید کارروائیاں نہ کرنے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے اور یہ صورتحال امریکا کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن سکتی ہے ۔ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ کچھ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اس نے تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی ہیں جبکہ امریکا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے میں ناکام رہا ہے اور امریکا نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کے نقصان کا بھی کبھی احساس نہیں کیا۔ اس ضمن میں واشنگٹن پوسٹ نے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ بھی دیا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ حالیہ چند برسوں سے امریکا کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کمی آئی ہے اور پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کی امداد نہیں مل سکی ۔

Leave a Reply