اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمانی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، قومی اداروں اور حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے اس عزم کا اظہار پالیمانی رہنمائوں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کیا ۔ پارلیمانی رہنمائوں کو بریفنگ دینے کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر …
پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، پار لیمانی رہنمائوں کا عزم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) پارلیمانی رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، قومی اداروں اور حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے اس عزم کا اظہار پالیمانی رہنمائوں نے ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کیا ۔ پارلیمانی رہنمائوں کو بریفنگ دینے کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بعد وزیر خارجہ نے پارلیمنٹرینز کو بریف کیا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف نے بھی بریفنگ کے بعد شرکاء سے گفتگو کی۔فورم کے شرکاء نے متفقہ طور پر کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہیں اور وہ قومی اداروں اور حکومت کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امن و استحکام کے خواہاں کامیاب ہوں گے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ یہ پالیسی کی ناکامی ہو گی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے امن اور ترقی کی کاز کے لئے اپنی خدمات پیش کیں ۔آخر میں چئیر مین سینٹ اور سپکیر قومی اسمبلی نے بحران کی اس گھڑی میں قومی قیادت کے تعاون اور حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔








