نوشہرہ۔24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان …
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک

مزید خبریں
نوشہرہ۔24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے، ترقی یافتہ اور باوقار ملکوں کی صف میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات ہیں، ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بیرونی قرضوں کابوجھ کم کرنے، کفایت شعاری ، میرٹ اور انصاف کا بول بالا کرنے ، بے روزگا رنوجوانوں کوباعزت روزگار دلانے اور بے گھر افراد کومفت چھت کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پیش کئے جس سے ملک اورعوام ترقی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے آبائی گاﺅں مانکی شریف نوشہر ہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں ، تنظیمی عہدیداروں، عمائدین علاقہ ، بلدیاتی نمائندوں عوام ، مختلف وفود سے عید الضحیٰ کی مبارک باد کے بعدذ رائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔








