کراچی۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 نومبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 54 کروڑ 73 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ …
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہو گئے
کراچی۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 نومبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 19 ارب 69 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 13 ارب 54 کروڑ 73 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 6 ارب 14 کروڑ 59 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے متذکرہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے۔









