پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گئے

کراچی۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 اپریل 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 5 کروڑ 1 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …

کراچی۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 اپریل 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 15 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 5 کروڑ 1 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی وجہ سے 21 اپریل 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 5 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

Leave a Reply