پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …

کراچی۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 98 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 23 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران آفیشل انفلوز کی وجہ مرکزی بینک کے ذخائر 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے جس میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ورلڈ بینک کے 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply