اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام کا مقصد عمومی مالیات میں بہتری،قرضوں میں کمی اور پاکستان کو پائیداراورجامع بڑھوتری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹرابلاغ عامہ ڈیپارٹمنٹ جیری رائس نے آن لائن پریس بریفنگ میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام سے سماجی تحفظ ،بنیادی …
پاکستان کے ساتھ پروگرام کا مقصد عمومی مالیات میں بہتری،قرضوں میں کمی اور پاکستان کو پائیداراورجامع بڑھوتری کی راہ پر گامزن کرنا ہے، ڈائریکٹرشعبہ ابلاغ عامہ آئی ایم ایف جیری رائس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام کا مقصد عمومی مالیات میں بہتری،قرضوں میں کمی اور پاکستان کو پائیداراورجامع بڑھوتری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹرابلاغ عامہ ڈیپارٹمنٹ جیری رائس نے آن لائن پریس بریفنگ میں کہی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام سے سماجی تحفظ ،بنیادی ڈھانچہ اورانسانی وسائل کی ترقی پر اخراجات کیلئے گنجائش بن سکے گی۔پروگرام کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین 6 ارب ڈالر کے تین سالہ توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے حوالے سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدے کامقصد پاکستان میں اصلاحات کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے اتفاق رائے 12 مئی کو ہواہے، قبل ازیں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لاگارڈے نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔








