اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں اور ان کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور فلسطین مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور آبادکاری کی پرزور مذمت کرتا ہے اور 1967ءسے پہلے جو …
پاکستان کے عوام فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں اور ان کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطین سے گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں اور ان کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور فلسطین مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور آبادکاری کی پرزور مذمت کرتا ہے اور 1967ءسے پہلے جو علاقے فلسطین میں شامل تھے انہی پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد رابی سے منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں فلسطین اور کشمیر کی صورتحال، امہ کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کرے گا اور پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی و علاقائی فورمز پر فلسطین میں ہونے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز ا±ٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر سمت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا فوری حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطین کی آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہر سطح پر فلسطینی عوام کی اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دروازے اپنے فلسطینی بہن، بھائیوں کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتا ہے اور اس مقصد کے حصول کےلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلہ میں ملک میں عوامی فلاح و بہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ا±ٹھائے جا رہے ہیں۔ فلسطین کے سفیر احمد جواد رابی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے فلسطین کےلئے یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین پاکستان کو اپنا بھائی اور بااعتماد دوست تصو ر کرتا ہےاور پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور تحریک آزادی فلسطین کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی عوام کی مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا انتہائی اہم ملک ہے اور اتحاد بین المسلمین کےلئے اس کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں مسلم ا±مہ کی بھرپورترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات اور مسلم ا±مہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مسلم ممالک میں اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے۔ انہوں بتایا کہ فلسطین کے 50ہزار سے زائد طلباءپاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں جو فلسطین کی ترقی کے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطین پاکستان کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کےلئے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مابین روبطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔







