اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کشمیر ایک نوبل کاز ہے ، سفارتی فرنٹ پر مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے اہم ہے ، کشمیریوں کا حق ہے کہ انہیں حق خودارادیت دیا جائے ۔ پیر کو فرینڈز آف کشمیر کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن حق خودارادیت کے حوالے سے بہت اہم …
پاکستان کے لیے کشمیر ایک نوبل کاز ہے ، سفارتی فرنٹ پر مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے اہم ہے ، رانا قاسم نون

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کشمیر ایک نوبل کاز ہے ، سفارتی فرنٹ پر مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے اہم ہے ، کشمیریوں کا حق ہے کہ انہیں حق خودارادیت دیا جائے ۔ پیر کو فرینڈز آف کشمیر کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن حق خودارادیت کے حوالے سے بہت اہم ہے ،
اس دور میں وزیراعظم نہرو اس ایشو کو لے کر اقوام متحدہ گئے ، کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں ، پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں۔ رانا قاسم نون نے کہا کہ کشمیریوں کے دل بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں ،
آزادی کی تحریکوں میں اتار چڑھائو ہوتے رہتے ہیں مگر بدقسمتی سے 9/11 کے بعد تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دیا جاتا ہے، سید علی گیلانی کا نعرہ تھا ’’ہم پاکستانی ہیں ،پاکستان ہمارا ہے‘‘، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔








