پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ ہفتہ کوترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ ہفتہ کوترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،یہ جیت میرے اکیلے کی نہیں یہ پورے پاکستان کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری بار چیمئین شپ جیتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے۔محمد آصف نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، سخت محنت سے یہ ٹورنامنٹ جیتا، یہ ٹائٹل اپنی قوم اور کشمیریوں کے نام کرتا ہوں۔