لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان کے معروف انٹرنیشنل سائیکلسٹ اور پاکستان ریلویز سے وابستہ نزاکت علی انتقال کر گئے۔ نزاکت علی کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم کو سربلند کیا۔ تاہم کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کے باوجود …
پاکستان کے معروف بین الاقوامی سائیکلسٹ انتقال کر گئے

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان کے معروف انٹرنیشنل سائیکلسٹ اور پاکستان ریلویز سے وابستہ نزاکت علی انتقال کر گئے۔ نزاکت علی کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی پرچم کو سربلند کیا۔ تاہم کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کے باوجود وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے۔
دو سال قبل ایک حادثے کے باعث نزاکت علی کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ مالی اور طبی مسائل کا شکار ہونے کے باوجود بھی حوصلے اور صبر کی مثال بنے رہے۔ان کے انتقال پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سطح پر خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں۔
اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔








