پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی دفاع کمیٹی سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں، قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی دفاع کمیٹی سے متفقہ منظوری اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے لیے ہم سب ایک ہیں، قومی سلامتی اور ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے اسی جذبے کا مظاہرہ آج پارلیمان میں بھی دکھائی دے گا، خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے ، اہم قومی معاملے پر سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔

مزید خبریں