پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر کی یورپی یونین کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ سے ملاقات

برسلز۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے جمعرات کو یورپی یونین کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا)، مائیکل کارنیچنگ سے ملاقات کی۔ سماجی رابطہ کی ایپ ایکس (X) کی پوسٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، عالمی سپلائی چینز میں رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی (ڈی اسکیلیشن) اور …

برسلز۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان کے یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر رحیم حیات قریشی نے جمعرات کو یورپی یونین کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا)، مائیکل کارنیچنگ سے ملاقات کی۔

سماجی رابطہ کی ایپ ایکس (X) کی پوسٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، عالمی سپلائی چینز میں رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی میں کمی (ڈی اسکیلیشن) اور پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔