پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 3 ملین افغان مہاجر ین کی میزبانی کر رہا ہے‘ شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 3 ملین افغان مہاجر ین کی میزبانی کر رہا ہے‘ قیام پذیر افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریوں کی طرح تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہاجرین کے عالمی دن کے موقع …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 3 ملین افغان مہاجر ین کی میزبانی کر رہا ہے‘ قیام پذیر افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریوں کی طرح تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم پچھلے 4 دہائیوں سے دنیا کے ضرورت مندوں کی میزبانی کا اعزاز لے رہے ہیں۔ پناہ گزینوں پر دنیا کی توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں