اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان ہاکی ٹیم کی سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ، پاکستانی ہاکی ٹیم کا عرصے بعد بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے ،ایوانِ صدر پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بان کے مطابق صدر …
پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان ہاکی ٹیم کی سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا
، پاکستانی ہاکی ٹیم کا عرصے بعد بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے ،ایوانِ صدر پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان ہاکی ٹیم کی سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، اُمید ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔








