اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہے موجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے …
پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہے،وزیر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہے موجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا داعی رہا ہے موجودہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اتحاد امہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے 1.8 ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں ۔مولانا طاہر اشرفی نے موثر سفارتی کاوشیں بروئے کار لانے اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کی موثر ترجمانی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔








