لاہور۔9 اگست(اے پی پی )پاکستان ہینڈ بال ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کے لئے (آج) جمعہ کو جکارتہ روانہ ہوگی ۔ پاکستان گروپ بی میں ساﺅتھ کوریا اور جاپان کے ساتھ شامل ہے، قومی ٹیم کا پہلا میچ 13اگست کو مضبوط ترین ٹیم ساﺅتھ کوریا کے ساتھ ہوگا۔ دوسرا میچ 15 اگست کو جاپان کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کے مطابق …
پاکستان ہینڈ بال ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کےلئے(آج ) جکارتہ روانہ ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔9 اگست(اے پی پی )پاکستان ہینڈ بال ٹیم ایشیئن گیمز میں شرکت کے لئے (آج) جمعہ کو جکارتہ روانہ ہوگی ۔ پاکستان گروپ بی میں ساﺅتھ کوریا اور جاپان کے ساتھ شامل ہے، قومی ٹیم کا پہلا میچ 13اگست کو مضبوط ترین ٹیم ساﺅتھ کوریا کے ساتھ ہوگا۔ دوسرا میچ 15 اگست کو جاپان کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کے مطابق ٹیم میں محمد شاہد پرویز ( کپتان ) محمد عزیر عاطف ( نائب کپتان )، طاہر علی، حضرت حسین، آصف حیات، ممتاز حسین، محمد شاہد بشیر، محمد نواز، محمد زبیر، عاصم سعید، نسیم اللہ، نصیر حسین، سلمان غنی ( مینجر ) اطہر اسمائیل امجد (ایسوسی ایٹ مینجر) اور محمد شعیب (کوچ) شامل ہیں ۔








