پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے،وفاقی وزیر غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وہ منگل کو فلسطین کے بین الاقوامی یکجہتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین زندگی کے ہر شعبے میں مضبوط …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وہ منگل کو فلسطین کے بین الاقوامی یکجہتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین زندگی کے ہر شعبے میں مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔ فلسطینی کاز کے بارے میں پاکستان کے عزم سے اس تاریخی حقیقت کا اندازہ ہوتا ہے کہ اردن میں ڈیپورٹیشن پر موجود پاکستانی پائلٹوں نے 1967 ء اور 1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا۔ ان تعلقات کو اس وقت مزید تقویت ملی جب پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کی واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔ تب سے فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی کے بنیادی عناصر اسرائیل کی مکمل انخلا کی پاکستان کی حمایت پر مبنی ہیں، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اور فلسطینی عوام کے ناگزیر حقوق کی بحالی سمیت القدس الشریف کو بطور دارالحکومت بنانا ہے۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ امریکہ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ وہاں منتقل کردیا۔لہذا اس سے خطے میں عدم استحکام ہوا۔پاکستان نے اسرائیلی کنٹرول میں فلسطینیوں کے تحفظ اور ان کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے طریقہ کار پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں ، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اپنی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کا مو¿قف بالکل واضح ہے کیونکہ پاکستان 1948 اور 1967 میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔ مزید ، ہم مذمت کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت نے امریکی معاہدے کی حمایت کی۔ ‘. اگرچہ اس معاہدے کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں ، لیکن ہمیں پوری امید ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون ، اقوام متحدہ سے متعلقہ قراردادوں اور فلسطینیوں کے حقیقی خدشات کی پاسداری کرے گا۔ آخر میں ، وفاقی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی حکومت کے ساتھ ہماری وابستگی برقرار ہے اور ہم فلسطین کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔