اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور 2047ءمیں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے،حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نیٹ ورک وسیع کرنے اور اس کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک کو مزید موثر بنانے کیلئے اس منصوبے میں تیسرے ملک کی سرمایہ کاری کو …
پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین ،2047ءمیں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور 2047ءمیں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے،حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نیٹ ورک وسیع کرنے اور اس کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی پیک کو مزید موثر بنانے کیلئے اس منصوبے میں تیسرے ملک کی سرمایہ کاری کو بھی شامل کیا جائے گا، گوادر بندرگاہ میں آئل سٹی بنایا جائے گا۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنا دیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکا کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔









