پاک آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور اسلام آباد میں منعقد دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع تر امور کا جائزہ لیا‘ تجارت و معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع و پارلیمانی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے مواقع اور امکانات کی نشاندہی کی گئی‘ دونوں اطراف نے اپنے اپنے خطوں میں امن اور سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات …
پاک آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور اسلام آباد میں منعقد
پاک آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور اسلام آباد میں منعقد
دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع تر امور کا جائزہ لیا‘ تجارت و معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع و پارلیمانی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے مواقع اور امکانات کی نشاندہی کی گئی‘ دونوں اطراف نے اپنے اپنے خطوں میں امن اور سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی‘ وزارت خارجہ
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاک آسٹریا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) سفیر ظہیر اے جنجوعہ جبکہ آسٹریا کی طرف سے ہیڈ آف ایشیا، آسٹریلیا اور اوشنیا ڈویژن، وزارت برائے یورپ، ہم آہنگی و خارجہ امور، سفیر گیبریلا موئین شرز نے اپنے اپنے ملک کی قیادت کی۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کے وسیع تر امور کا جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص تجارت و معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع و پارلیمانی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے مواقع اور امکانات کی نشاندہی کی۔ دونوں اطراف نے اپنے اپنے خطوں میں امن اور سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے حوالے سے پاکستانی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے پاکستانی کوائف کے بارے میں بھی آسٹریائی جانب کو آگاہ کیا اور نئے نان این پی ٹی رکن ممالک کے حوالے سے معیار پر مبنی غیر امتیازی اپروچ کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں اطراف نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی فورموں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریا باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی امور پر قریبی تعاون رکھتے ہیں۔ سالانہ دوطرفہ سیاسی مشاورت مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے اور آئندہ کے تعاون کے لئے مواقع کی نشاندہی کے لئے مفید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ مشاورت کا دوسرا دور جون 2015ءمیں ویانا میں منعقد ہوا تھا جبکہ آئندہ اجلاس کسی مناسب تاریخ پر 2018ءمیں ویانا میں منعقد ہوگا۔









