پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز30 مئی سے شروع ہوگی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز30 مئی سے شروع ہو رہی ہے،

لاہور۔20مئی (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز30 مئی سے شروع ہو رہی ہے، تاہم قومی ٹیم کو اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کی عدم دستیابی کا سامنا ہوگا۔ دونوں کھلاڑی انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب اس وقت انجریز سے ریکوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹ جلد جاری کیے جانے کا امکان طاہر کیا ہے۔

مزید خبریں