راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم،بے دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا ، پاک فوج نے فوری …
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کا بھرپور اور شدید جواب

مزید خبریں
راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم،بے دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا
، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔








