پاک ایران سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ قیام کیلئےعملی اقدامات کا آغاز

  کوئٹہ۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے پاک ایران سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ قیام کیلئےعملی اقدامات کا آغاز ہو گیا،سیکریٹری انڈسٹریزکے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریزنےوفاقی وزیردفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال،کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر اور ڈپٹی کمشنرکیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئ کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ پروجیکٹ کے قیام سے متعلق سائٹ اراضی کی نشاندہی کے لئے مند بارڈر …

 

کوئٹہ۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوششوں سے پاک ایران سرحدی مقامات پر بارڈر مارکیٹ قیام کیلئےعملی اقدامات کا آغاز ہو گیا،سیکریٹری انڈسٹریزکے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریزنےوفاقی وزیردفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال،کمشنر مکران ڈویژن طارق قمر اور ڈپٹی کمشنرکیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئ کے ہمراہ بارڈر مارکیٹ کے پائلٹ پروجیکٹ کے قیام سے متعلق سائٹ اراضی کی نشاندہی کے لئے مند بارڈر کا دورہ کیا،سرحدی علاقہ مند کےعلاقہ عمائدین نے وفاقی وزیراورانتظامی افسران کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں ہمسایہ ممالک کے سرحدی مکینوں کی سہولت کیلئے قانونی تجارت کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ عرصے سےبارڈر ایریازکے عوام کی جانب سے بنیادی مطالبہ رہا ہے گزشتہ مہینے وزیراعظم پاکستان کے دورہ مکران اور جنوبی بلوچستان کے لئے اہم ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئےبارڈر پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری کو عوامی حلقوں کی جانب سےموجودہ جکومت کا قابل ذکر اقدام قرار دیا جارہاہے واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع گوادر کے سرحدی تجارتی جنکشن گبد اور مند ردیگ کے مقام پر تین ایکڑ کے رقبے پر بارڈر مارکیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں برادر اسلامی ممالک کی منسٹری آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین ایم او یو دستخط کئے جاچکے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عطاء اللہ جوگیزئ کا کہا ہے کہ مکران ڈویژن کے ییڈکوارٹر تربت میں ایک ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل زون کیلئے اراضی مختص کردی گئ ہے گوادر کی طرح تربت میں بھی صنعتی ترقی کیلئے موجودہ حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔