کراچی ۔11دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ ضبط …
پاک بحریہ اور اے این ایف کا بحیرہ عرب میں مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن
کراچی ۔11دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے جیوانی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو گرام آئس اور 99 کلو گرام کرسٹل ڈرگ تحویل میں لے لی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب اسی کروڑ روپے لگایا گیا ہے جسے بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیاہے۔انسدادمنشیات کا کا میاب آپریشن ،سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔









