پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد آپریشن جاری ،نجی کمپنی کے لاپتہ کارگوطیارے کا ملبہ تلاش کر لیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران نجی کمپنی کے لاپتہ کارگوطیارے کا ملبہ تلاش کر لیا۔بدھ کو ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل مائل جنوب میں ملا

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران نجی کمپنی کے لاپتہ کارگوطیارے کا ملبہ تلاش کر لیا۔بدھ کو ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل مائل جنوب میں ملا۔

مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لئے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔​پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

 

مزید خبریں