اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ نے ترکی کی اسفات اے ایس کمپنی سے چار مِلجَم کلاس بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے۔ اسفات اے ایس ایک ملٹری فیکٹری اور جہاز سازکمپنی ہے جو ترک وزارتِ قومی دفاع کے ماتحت ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت مِلجَم کلاس جہاز سازی کی …
پاک بحریہ نے ترکی کی اسفات اے ایس کمپنی سے 4 مِلجَم کلاس بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ نے ترکی کی اسفات اے ایس کمپنی سے چار مِلجَم کلاس بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا ہے۔ اسفات اے ایس ایک ملٹری فیکٹری اور جہاز سازکمپنی ہے جو ترک وزارتِ قومی دفاع کے ماتحت ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت مِلجَم کلاس جہاز سازی کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تیار ہونے والے جہازوں کے ڈیزائن کے ملکیتی حقوق بھی پاکستان کو منتقل ہوں گے۔ پہلا اور دوسرا جہاز استنبول نیول شپ یارڈ جبکہ باقی دو جہاز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کئے جائیں گے۔ اس معاہدے کا قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ چوتھے جہاز کا ڈیزائن مشترکہ طور پر پاکستان میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس تیار کرے گاجو کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والا بحری جنگی جہاز کا پہلا ڈیزائن ہو گا جسے پاکستان میں تیار کیا جائے گا۔ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیسرے اور چوتھے جہاز کی تیاری سے نہ صرف صنعتی پیداوارکے شعبے میں اعتماد سازی اور جہاز سازی کی استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ملازمتوں کے نئے مواقعوں اور کراچی شپ یارڈ کے ہنرمند افراد کی صلاحیتوں میں نکھار سے قومی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔








