اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ نے سونمیانی کے قریب ڈوبنے والی کشتی الفاتحہ ارحمان کے لئے پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ڈوبنے والے 12 افراد کو بچا لیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکال کر ایدھی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔بچنے والے افراد کو بحریہ کی جانب سے فوری طبی امداد اور خوراک …
پاک بحریہ نے سونمیانی کے قریب ڈوبنے والی کشتی سے 12 افراد کو بچا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ نے سونمیانی کے قریب ڈوبنے والی کشتی الفاتحہ ارحمان کے لئے پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ڈوبنے والے 12 افراد کو بچا لیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکال کر ایدھی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔بچنے والے افراد کو بحریہ کی جانب سے فوری طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں اہل وطن کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔








