پاک بحریہ نے مینگرووز اگاﺅ مہم برائے سال 2018کا آغاز کردیا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کے ’سر سبز پاکستان وژن‘ کے مطابق مینگرووز اگاﺅ مہم برائے سال 2018کا آغاز کردیا ہے۔ امسال یہ مہم اس سلسلے کی تیسری مہم ہے جس میںسندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ ایک سال کے دوران تقریبا 20لاکھ مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شاہ بندر …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)پاک بحریہ نے حکومت پاکستان کے ’سر سبز پاکستان وژن‘ کے مطابق مینگرووز اگاﺅ مہم برائے سال 2018کا آغاز کردیا ہے۔ امسال یہ مہم اس سلسلے کی تیسری مہم ہے جس میںسندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آئندہ ایک سال کے دوران تقریبا 20لاکھ مینگرووز کے پودے لگائے جائیں گے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شاہ بندر میں بحیثیت مہمان خصوصی پاک بحریہ کی مینگرووز اگاﺅ مہم کا افتتاح کیا۔ مینگرووز ساحلی ایکوسسٹم، سمندر کے تباہ کن اثرات کو روکنے اور سمندری حیات کے بقا ءکے لیے نہایت اہم ہیں۔ مگر قدرت کا یہ انمول تحفہ گھریلو استعمال کی ضروریات اور معاشی ترقی کے باعث ختم ہوتا جارہا ہے۔ سمندری حیات کی بقاءکے لئے مینگرووز کی اہمیت سے آگاہ ہونے اور میری ٹائم سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر پاک بحریہ نے پوری ساحلی پٹی پر مینگرووز کے جنگلات کو پھر سے اگانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔