اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 7 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے۔ اسی طرح2 افسران کو ان کی …
پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 7 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے۔ اسی طرح2 افسران کو ان کی جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
تقریب میں 4 افسران اور سیلرزکو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں28 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس ون ،ٹو اور تھری تفویض کیے گئے۔ 50 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








