پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ا صلت نےAL-43 ہیلی کاپٹر سمیت عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ ‘ ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ا صلت نےAL-43 ہیلی کاپٹر سمیت عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول(ویسٹ) کے ضمن میں تعینات ہے جس کا بنیادی مقصد ان پانیوں کو بین الاقوامی تجارت کے لئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ا صلت نےAL-43 ہیلی کاپٹر سمیت عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول(ویسٹ) کے ضمن میں تعینات ہے جس کا بنیادی مقصد ان پانیوں کو بین الاقوامی تجارت کے لئے محفوظ اور پر امن بنانا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا صف اول کا جنگی جہاز اور سورڈ کلاس فریگیٹ پراجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے جس کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کراچی میں ہوئی ہے ۔ جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے جو مختلف النوع خطرات سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کے میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ صلالہ بندرگاہ آمد پر ، عمانی بحریہ کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ۔ مسقط میں تعینات پاکستان کے ڈیفنس اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply