اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت کی، یہ مشق30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق ماوی بلینا میں سات ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔مشق کا مقصدایک دوسرے کےپیشہ وارانہ تجربات سے سیکھنا اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ پاکستانی …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کی ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشق ”ماوی بلینا“ میں شرکت کی، یہ مشق30 اکتوبر سے 10 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق ماوی بلینا میں سات ممالک کی بحری افواج نے شرکت کی۔مشق کا مقصدایک دوسرے کےپیشہ وارانہ تجربات سے سیکھنا اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ تھا۔ پاکستانی جہاز نے ترک بحریہ کے ساتھ دو طرفہ مشق میں بھی شرکت کی۔ دوطرفہ مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقدکی گئی۔پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا- کمانڈنگ آفیسر نے امیرالبحر کی جانب سےترک عوام بالخصوص ترک بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔









