جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف دنیا میں شکنجہ سخت، جرمنی میں ملک بدری کی نئی لہر

جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف دنیا میں شکنجہ سخت، جرمنی میں ملک بدری کی نئی لہر

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف دنیا میں شکنجہ سخت ہو گیا، جرمنی میں ملک بدری کی نئی لہر جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہری میزبان ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج بن گئے۔

جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک نے منشیات، انسانی سمگلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی نے مزید 23 افغان باشندوں کو لیپزگ سے چارٹر پرواز کے ذریعے کابل ڈی پورٹ کردیا۔

ڈی پورٹ کئے گئے افغان باشندوں کی اکثریت سنگین جرائم میں ملوث اور سزا یافتہ ہے۔ جرمن وزیر داخلہ الیکگزینڈر وڈ برنٹ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مستقبل میں صرف مجرم ہی نہیں بلکہ انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا جنہیں جرمنی چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔اس سے قبل 28 جولائی 2026 کو بھی جرمنی نے 31 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا تھا۔

افغان نیوز ایجنسی خامہ پریس کے مطابق طالبان کے قبضے کے بعد سے جرمنی اب تک 257 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج چکا ہے، بیرونِ ملک مجرمانہ سرگرمیاں اور ان کی ملکی بدری ظاہر کرتی ہیں کہ افغان باشندے اب میزبان ممالک کیلئے ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں