اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی پہلی تعیناتی کے سلسلے میں جدہ اسلامک پورٹ(سعودی عرب)کا دورہ کیا۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد اہم بحری مقامات اور راہداریوں پر میری ٹائم سکیورٹی اور قومی جہاز رانی کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ادا کرنا اور کھلے سمندروں میں جہازوں …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی پہلی تعیناتی کے سلسلے میں جدہ اسلامک پورٹ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی پہلی تعیناتی کے سلسلے میں جدہ اسلامک پورٹ(سعودی عرب)کا دورہ کیا۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد اہم بحری مقامات اور راہداریوں پر میری ٹائم سکیورٹی اور قومی جہاز رانی کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ادا کرنا اور کھلے سمندروں میں جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت کو یقینی بنانا ہے۔ پی این ایس سیف پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل صف اول کاڈیسٹرایئر اور سورڈ کلاس فریگیٹ سلسلے کا تیسرا جہاز ہے جس میں جدید ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں۔ یہ جہاز ہر قسم کے خطرات کے ماحول میں مختلف میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔








