پاک بحریہ کے دو بحری جہاز ٹیپو سلطان اور جرات خیر سگالی دورہ پر خلیج فارس کی بندرگاہ پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے دو بحری جہاز ٹیپو سلطان (DDG-185) اور جرات تین روزہ خیر سگالی دورہ پر خلیج فارس کی بندرگاہ بندرعباس پہنچ گئے۔ بندر عباس پورٹ پہنچنے پر پاکستانی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تہران سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کموڈور مرزا فواد امین بیگ، ایس آئی (ایم) 18 ویں ڈسٹراٹر سکواڈرن کے کمانڈر پاک بحریہ کے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے دو بحری جہاز ٹیپو سلطان (DDG-185) اور جرات تین روزہ خیر سگالی دورہ پر خلیج فارس کی بندرگاہ بندرعباس پہنچ گئے۔ بندر عباس پورٹ پہنچنے پر پاکستانی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تہران سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق کموڈور مرزا فواد امین بیگ، ایس آئی (ایم) 18 ویں ڈسٹراٹر سکواڈرن کے کمانڈر پاک بحریہ کے ٹاسک گروپ کی بطور مشن کمانڈر کمان کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد خطہ میں امن اور سلامتی کا فروغ، بحری تعاون میں اضافہ اور دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں ہموار کرنا ہے۔

Leave a Reply