پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ملیشیاءکی مسلح افواج کے اعلیٰ اعزاز آنریری ایوارڈ آف ملیشیئن آرمڈ فورسزآرڈر فار ویلر۔ گیلنٹ کمانڈر آف ملیشیئن آرمڈ فورسز، سے نوازا گیا

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ملیشیاءکی مسلح افواج کے اعلیٰ اعزاز آنریری ایوارڈ آف ملیشیئن آرمڈ فورسزآرڈر فار ویلر۔ گیلنٹ کمانڈر آف ملیشیئن آرمڈ فورسز، فرسٹ ڈگری کی تفویض سے نوازا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ایڈمرل ذکا ءاللہ کو یہ ایوارڈ ملیشیاءکے بادشاہ یانگ ڈی۔ پرتو آن آگونگ …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کو ملیشیاءکی مسلح افواج کے اعلیٰ اعزاز آنریری ایوارڈ آف ملیشیئن آرمڈ فورسزآرڈر فار ویلر۔ گیلنٹ کمانڈر آف ملیشیئن آرمڈ فورسز، فرسٹ ڈگری کی تفویض سے نوازا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ایڈمرل ذکا ءاللہ کو یہ ایوارڈ ملیشیاءکے بادشاہ یانگ ڈی۔ پرتو آن آگونگ V X سلطان محمد(پنجم )نے تفویض کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی غیر معمولی کاوشوں اور عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔

Leave a Reply