پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز ” لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز“ دیا

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز ” لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز“ دیا ‘پاک بحریہ کے سر براہ نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیرنوریتن کنیکلی اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف ، جنرل ہولوسی اکارسے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اُزبال نے ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ عسکری اعزاز ” لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز“ دیا ‘پاک بحریہ کے سر براہ نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیرنوریتن کنیکلی اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف ، جنرل ہولوسی اکارسے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکش نیول فورسز ہیڈ کواٹرز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے ایڈمرل ظفر محمودعباسی کو اعزازی سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں، کمانڈر ترکش نیول فورسز نے ایک پر وقار تقریب کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ” لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز“ دیا۔ پاک بحریہ کے سر براہ کو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے اعتراف میں تفویض کیا گیا۔ قبل ازیں دونوں افواج کے سر براہان کی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ضمن میں باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سر براہ نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیرنوریتن کنیکلی اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف ، جنرل ہولوسی اکارسے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply