اسلام آباد ۔09 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے کراچی سے 230 کلومیٹر دورکھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایرانی کشتی کے عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا اور طبی امداد بھی فراہم کی۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے گیارہ افرادشدید مشکلات کا شکار …
پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کاکراچی سے دورکھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔09 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے کراچی سے 230 کلومیٹر دورکھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایرانی کشتی کے عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا اور طبی امداد بھی فراہم کی۔ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے گیارہ افرادشدید مشکلات کا شکار تھے۔ پاک بحریہ نے کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر فوراً ریسکیو آپریشن کاآغاز کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصراور02 سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔








