پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میں یوم بحریہ منایا گیا

پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میں یوم بحریہ منایا گیا، پی این ایس قاسم منوڑہ پرپاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں اور اثاثوں کا شاندار مظاہرہ اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) جنگ ستمبر1965 میںاپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میںہر سال کی طرح جمعہ کو بھی یوم بحریہ کے طور پر منایا گیا۔دوارکا پر پاک بحریہ …

پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میں یوم بحریہ منایا گیا، پی این ایس قاسم منوڑہ پرپاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں اور اثاثوں کا شاندار مظاہرہ

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) جنگ ستمبر1965 میںاپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میںہر سال کی طرح جمعہ کو بھی یوم بحریہ کے طور پر منایا گیا۔دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا جرات مندانہ حملہ اور پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کی ہندوستان کے پانیوں میں موجودگی کے خوف سے بھارتی بحری بیڑے کا کھلے سمندر میں نکلنے سے گریز اس دن کی اہم یاد داشتیں ہیں۔یوم دفاع پاکستان کو روایتی جوش و جذبے سے منانے اور شہداءاور غازیوں کی قربانیوں اور جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاک بحریہ نے پی این ایس قاسم منوڑہ پرپاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں اور اثاثوں کا ایک شاندار مظاہرہ پیش کیا۔گورنر سندھ محمد زبیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔پاک بحریہ کے اثاثوں اور اور صلاحیتوں کے اس خصوصی مظاہرے میں پاک بحریہ کے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مشقیں،پیرا جمپ، فراگ مین اٹیک،ویسل بورڈ سرچ اینڈ سیزر آپریشن اور فاسٹ بوٹ ریکوری کی مشقوں کے مظاہرے شامل تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply