اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی)پاکستانی میڈیا کی امن کے لیے مثبت رپورٹنگ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماﺅں نے بھارتی میڈیا کے برعکس پاکستان کے میڈیا کی قومی مفاد کے پیش نظر مثبت رپورٹنگ کی تعریف کی ہے۔ پی ٹی آی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی اور …
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی میڈیا درست اور حقائق پرمبنی اطلاعات فراہم کر رہا ہے ،سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی)پاکستانی میڈیا کی امن کے لیے مثبت رپورٹنگ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماﺅں نے بھارتی میڈیا کے برعکس پاکستان کے میڈیا کی قومی مفاد کے پیش نظر مثبت رپورٹنگ کی تعریف کی ہے۔ پی ٹی آی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی اور اپنے ملک کی عوام کو بھی غلط معلومات پہنچاکر وزیر اعظم مودی کی سیاسی پالیسی کے تحت پروپیگنڈہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے بھارتی میڈیا عوام میں پاکستان مخالف جذبات کے فروغ کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا عادی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے بھارت کی تمام سیاسی جماعیتں بھی بھارت میں نفرت اور منفی رویوں کے فروغ کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو امن و امان کے فروغ کے لئے اپنا ذمہ دارانہ اور پیشہ وارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی میڈیا اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے درست اور حقائق پرمبنی اطلاعات فراہم کر رہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا جنونیت ، انتہا پسندی اور جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔








