پاک ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک کی افتتاحی تقریب،دو ہفتےطویل مشق کامقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):پاک ترک مشترکہ فوجی مشق اتاترک کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بالائی علاقے تربیلا میں منعقد ہوئی ، دونوں ممالک کے فوجی دستے ان مشقوں میں شریک ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے، ترکیہ کی خصوصی فورس اور پاکستان اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے دستے مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ دو ہفتے کی طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی تکنیک کو فروغ دینا ہے۔