پاک جنوبی افریقہ ایک روزہ کرکٹ سیر یز، ٹرافی کی تقریب رونمائی

فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک روزہ کرکٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں دونوں کپتانوں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال کرکٹ سٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جا رہی ایک روزہ میچز کی کرکٹ سیریز میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان …

فیصل آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک روزہ کرکٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں دونوں کپتانوں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال کرکٹ سٹیڈیم فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی جا رہی ایک روزہ میچز کی کرکٹ سیریز میں ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی

جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان میتھی اپڈیٹس کی نے حصہ لیا ۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کو ہاتھوں میں لے کر فوٹو سیشن کروایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اس ٹرافی کو اپنے نام کریں گے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔