پاک جن پاور لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) مالی سال 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران پاک جن پاور لمیٹڈ (پی کے جی پی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی کے جی پی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 355 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ مالی سال 2018ءکے اسی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) مالی سال 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران پاک جن پاور لمیٹڈ (پی کے جی پی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پی کے جی پی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 355 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ مالی سال 2018ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص نفع 335 ملین روپے تک کم ہو گیا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.95 روپے کے مقابلہ میں 0.9 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔