اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے میڈیا فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں قابلِ ستائش پیش رفت کر رہی ہیں۔منگل کو’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو …
پاک سعودی اقتصادی راہداری، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا نیا سنگِ میل ہے،محمد ضمیر اسدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے میڈیا فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں قابلِ ستائش پیش رفت کر رہی ہیں۔منگل کو’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو تیزی سے ابھرتے ہوئے علاقائی اقتصادی مرکز کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ پاک سعودی اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے لیے تزویراتی اور معاشی شراکت داری کا نیا دور ثابت ہو گی۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے اس اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، جس سے خطے میں تجارتی و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پاک سعودی اکنامک کوریڈور پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ راہداری گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔پاک سعودی اقتصادی تعاون نہ صرف سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا بلکہ سی پیک کی طرز پر ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بھی فروغ دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 700 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جو دوطرفہ تجارت میں مثبت پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔محمد ضمیر اسدی نے کہا کہ پاک سعودی اقتصادی راہداری کے تحت کارپوریٹ فارمنگ، ڈیری اور گوشت کی پیداوار کے بڑے منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی، جس سے غذائی تحفظ، برآمدات اور زرعی شعبے میں جدیدیت لانے کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور ایس آئی ایف سی نے پاک سعودی تعاون کو معاشی استحکام اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد بنا دیا ہے۔








