اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا11واں دو روزہ اجلاس بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، کاروبار، توانائی، قونصلر امور، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں نئی مصنوعات کی نمائشوں کا انعقاد اور بزنس …
پاک سعودی عرب مشترکہ وزارتی کمیشن کا 11 واں اجلاس اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا11واں دو روزہ اجلاس بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، کاروبار، توانائی، قونصلر امور، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں نئی مصنوعات کی نمائشوں کا انعقاد اور بزنس ویزوں کے طریقہ کار کو آسان بنائیں گے۔ پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش رواں سال سعودی عرب میں ہو گی، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں جلد ایک کمرشل اتاشی تعینات کیا جائے گا، پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی کے انسداد، منظم جرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے شعبہ میں سکیورٹی انفارمیشن اور مہارت کا تبادلہ کریں گے۔ پاک سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کو رواں سال فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔








