اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اور ائیرمین کو آپریشنل اورنان آپرےشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اےئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد مےںفوجی اعزازات تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائی کے سربرباہ نے پاک فضائےہ کے 42افسران …
پاک فضائیہ میں آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اور ائیرمین کو آپریشنل اورنان آپرےشنل فوجی اعزازات سے نوازا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اےئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد مےںفوجی اعزازات تقسیم کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائی کے سربرباہ نے پاک فضائےہ کے 42افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،36افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) 09 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا۔13 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) جبکہ02 شہداءکو تمغہ جرا¿ت عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے دی گئی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئےے جاتے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔








