اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ایئر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ نائٹ آپریشنل مشق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ہاک آئی مشق کا تسلسل ہے جس میں پاک فضائیہ کے تمام آپریشنل ایئر بیسز نے حصہ لیا۔ …
پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد، پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ایئر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ایئر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ نائٹ آپریشنل مشق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ہاک آئی مشق کا تسلسل ہے جس میں پاک فضائیہ کے تمام آپریشنل ایئر بیسز نے حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے آپریشنل عملہ کو جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کے مو¿ثر اور مربوط استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہر قسم کے مشکل حالات میں ایک مو¿ثر دفاع کے ساتھ ساتھ بھر پور جوابی حملے کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔








