پاک فضائیہ نے تمام ایئر بیسز پر یوم شہدا منایا

پاک فضائیہ نے تمام ایئر بیسز پر یوم شہدا منایا، ائیر ہیڈکوارٹرز میں سادہ مگر پر وقار تقریب ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز پر جمعرات کو یوم شہداءکے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر …

پاک فضائیہ نے تمام ایئر بیسز پر یوم شہدا منایا، ائیر ہیڈکوارٹرز میں سادہ مگر پر وقار تقریب ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ایئر بیسز پر جمعرات کو یوم شہداءکے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں پرنسپل سٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں کے پاک فضائیہ کے شہداءاور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاﺅں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں مادروطن کی راہ میں بیش بہا قربانیاں دینے والے اُن شہداءاور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا۔اپنے بہادر جنگی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کو درپیش چیلنجز کا ادراک بھی ہے۔ جب بزدل دشمن کو احساس ہوا کہ وہ ہم سے براہ راست جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا تو اس نے چھپ کر وار کرنے میں ہی عافیت جانی۔ لیکن اس موقع پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ گئے۔ پاک فضائیہ نے پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ائیر چیف نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتیں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیںدوسروں کی ناکامیوں کا ذمہ دارٹھہرا رہی ہیں۔ہم امن پسند قوم ہیں اور دوسروں کی ناکامیوں کا بوجھ اپنے سر لینے کے لیے ہر گز تیار نہیں۔اس لیے ان سب کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کے لیے ہماری قوم اور افواجِ پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ انہوں نے خطے میں موجود تمام قوتوں بالخصوص حریف ممالک کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی سمت سے کی گئی سرحدی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply