اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) بیجنگ سے پاکستان ایئر فورس کا کارگو طیارہ کووڈ۔19 کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے کووڈ۔19 کے طبی سامان کی پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو لائے گئے 16 ٹن طبی سامان میں 20 بائیو سیفٹی کیبنٹ اور 50 وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، …
پاک فضائیہ کا کارگو طیارہ بیجنگ سے 50 وینٹیلیٹرز سمیت کووڈ۔19 کا 16 ٹن طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، ترجمان این ڈی ایم اے
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) بیجنگ سے پاکستان ایئر فورس کا کارگو طیارہ کووڈ۔19 کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے کووڈ۔19 کے طبی سامان کی پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو لائے گئے 16 ٹن طبی سامان میں 20 بائیو سیفٹی کیبنٹ اور 50 وینٹیلیٹرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، 65 ہزار این۔95 ماسک اور 10 ہزار سرجیکل گاون بھی لائے گئے ہیں۔









