پاک فضائیہ کا 78 IL طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVIDـ19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سیمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا ILـ 78 طیارہ آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVIDـ19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سیمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا ILـ 78 طیارہ آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔ چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نبٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسکے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVIDـ19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔