پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کی ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت کی، نمبر 16 سکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21 اسکواڈرن کا سی۔130 طیارہ بھی ایئر شو میں شریک ہوا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال ایئر شو میں فضائی افواج طیاروں اور عملے …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت کی، نمبر 16 سکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21 اسکواڈرن کا سی۔130 طیارہ بھی ایئر شو میں شریک ہوا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال ایئر شو میں فضائی افواج طیاروں اور عملے کی ویڈیو کلِپس کے ذریعے شریک ہوئیں۔ پاک فضائیہ نے ایئر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں۔ اس شو میں شرکت نہ صرف بین الاقوامی سطح پر جے ایف۔17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

مزید خبریں